ابنا: روسي خبررساں ايجنسي ريانو وستي کے مطابق صدر پوتين نے بدھ کےروز اپنے ايک بيان ميں کہا ہے کہ انساني حقوق کے کارکنوں کے تعلق سے امريکي پاليسيوں کي مخالفت کرنے والوں کے ساتھ امريکہ کا رويہ قابل مذمت ہے-روسي صدر نے کہا کہ وائٹ ہاوس امريکي پاليسيوں کي مخالفت کرنے والے سياستدانوں کي سرگرميوں ميں روکاوٹيں کھڑي کرنے کي کوشش کرتا ہے- انہوں نے بوليويا کے صدر ايوو مورالس کے طيارے کي ويان ميں ايمرجنسي لينڈنگ کے واقعے کو دنيا کے خودمختار سياستدانوں کے خلاف امريکي پاليسيوں کا واضح ثبوت قرار ديا- درايں اثنا وائٹ ہاوس کے ترجمان نے اس بات کا عندہ ظاہر کيا ہے کہ ايڈورڈ اسنوڈن کوپناہ دينے کے معاملے پر پيدا ہونے والے اختلافات کے سبب صدر اوباما کا مجوزہ دورہ ماسکو منسوخ کيا جاسکتا ہے-طے شدہ پروگرام کے مطابق امريکي صدر اپنے روسي ہم منصب سے ملاقات کے لئے تين اور چار ستمبر کو روس کا دورہ کرنے والے ہيں- امريکہ ميں جاسوسي کا انکشاف کرنے والے ايڈورڈ اسنوڈن کے روس ميں قيام کے معاملے پر واشنگٹن اور ماسکو کے درميان کشيدگي ميں اضافہ ہوا ہے-صدر ولادي مير پوتين نے ايڈورڈ اسنوڈ کو روس ميں سياسي پناہ دينے کي مشروط پيشکش کي ہے-
.......
/169